• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کو جرمنی کے تھانے میں چار گھنٹے گزارنے پڑ گئے

Sep 29, 2021

برلن (نمائندہ خصوصی) ائیر ایمبولینس میں اداکار عمر شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ زریں غزل جب جرمنی پہنچی تو انہیں نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریبی تھانے میں تقریباً چار گھنٹے گزارنے پڑ گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا ہے ، ائیر ایمبولینس کل اداکار عمر شریف اور ان کی اہلیہ زریں غزل کو لے کر روانہ ہوئی تھی ، ائیر ایمبولینس نے سفر بہت لمبا ہونے کے باعث جرمنی میں کے نیورمبرگ ائیرپورٹ پر سٹاپ اوور کیا ، عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث سٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ عمر شریف کو نیورمبرگ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا جس کے باعث وہ ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نہیں جا سکتی تھیں ، اس لئے انہوں نے ہنگامی ویزے کیلئے پولیس سے رجوع کیا ، ہنگامی ویزے کے اجرا کے عمل میں لگ بھگ چار گھنٹے لگے اور اس دوران زریں غزل نیورمبرگ ائیرپورٹ کے قریب تھانے میں ہی رہیں ۔
تقریب چار گھنٹے بعد ہنگامی ویزہ ملنے کے بعد زریں غزل اپنے شوہر عمر شریف کے پاس ہسپتال پہنچیں ۔