بہاول پور (نویداقبال چوہدریسے )سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر سہیل عظمت نے سول ویٹرنری ہسپتال بہاول پور میں فارمرز میں 50 پولٹری یونٹس تقسیم کیے۔انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح پر گھریلو مرغبانی کو فروغ دینے کے لیے رواں مالی سال میں جولائی 2021 ء سے اب تک 210 پولٹری یونٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے پولٹری یونٹس حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کو مرغیوں کی دیکھ بھال اور ان سے بہترین پیداوار کے حصول کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں
ڈاکٹر سہیل عظمت نے کہا کہ وزیراعظم کے پروگرام برائے ترویج گھریلو مرغبانی کی عوامی سطح پر پذیرائی اور افادیت کے سبب پولٹری یونٹس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اشد ضروری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور ڈاکٹر حامد محمود بخاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور ڈاکٹرسید سبطین بخاری نے بھی پولٹری یونٹس حاصل کرنے والے فارمرزسے بات چیت کی۔فارمرز کو بتایا گیا کہ ان پولٹری یونٹس کی حفاظت اور بہترین پرورش اور نگہداشت کے ذریعے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر سہیل عظمت نے کہا کہ گھریلو مرغ بانی کے فروغ کے لئے ہر دو سے تین ماہ بعدفارمرز کو نہایت مناسب قیمت پرتحصیل سطح پر قائم ویٹرنری ہسپتالوں میں پولٹری یونٹس فراہم کئے جاتے ہیں۔