• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیپرا میں عوامی شکایات پر آن لائن سماعت ، میپکو نے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا

Sep 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)میں اوور بلنگ کے خلاف عوامی شکایات پر آن لائن سماعت ہوئی جس میں میپکو کی جانب سے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا گیا ۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت میں وائس چیئرمین نیپرا اور ممبر سندھ احمد شیخ بھی شریک ہوئے ، نیپرا حکام نے بریفنگ دی کہ میپکو نے اوور بلنگ تسلیم کر لی ہے ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب میپکو نے تسلیم کر لیا تو پھر ہمیں یقین ہو گیا اوور بلنگ ہوئی ہے ۔

نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گی اکہ اوور بلنگ پر نیپرا کو 64درخواستیں موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے خلاف13درخواستیں موصول ہوئیں ۔

دوران سماعت میپکو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی ، جس پر چیئرمین نے کہا کہہم نے انصاف کرنا ہے ، اوور بلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا ، یقین ہو گیا ہے ،صارفین کو اوور بلنگ کا نقصان کون پورا کرے گا؟۔

سی ای او میپکو نے کہاکہ ہماری ہی کمپنی میں اوور بلنگ نہیں ہوئی ، سب کمپنیوں میں ہوئی ہے ۔میپکو حکام نے بتایا کہ زیادہ اوور بلنگ 8سے 16 مئی تک ہوئی ، اوور بلنگ کی وجہ کورونا لاک ڈاو¿ن بھی تھا ۔ ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور نے پوچھا کہ کوئی ایسی کمپنی ہے جس نے اوور بلنگ نہ کی ہو ۔ وائس چیئرمین نیپرا رفیق شخ نے کہا کہ اوور بلنگ کی کیا تحقیقات ہوئیں بتایا جائے ۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے تو کورونا میں ضروری روسز بند نہیں کی تھیں ، ہمیں یہ بتایا جائے 33اور37دنوں کی بلنگ کا حل کیا ہے ، صارفین کو یہ ریلیف واپسی کا طریقہ کار بتائیں ۔

وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ معاملہ ایسے حل نہیں ہوگا ، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو بلائیں ، ہمیں بتایا جائے کن صارفین کے ساتھ زیادتی ہوئی ۔