• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی زیرِصدارت اسلام آباد میںمنعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی

Sep 30, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی زیرِصدارت اسلام آباد میںمنعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔جمشید اقبال چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہونے والی جدیدترین تحقیق کو سراہا

وائس چانسلر نے آگاہ کیاکہ اسلامیہ یونیورسٹی سٹرِپ انٹر کراپنگ کی بڑے پیمانے پر کاشت کے لئے فوری اقدام کررہی ہے ۔اس مقصد کے لئے نوجوان محقق ڈاکٹر علی رضا PC-1تیار کریں گے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کو ملکی معیشت خصوصاََ خوردنی تیل کی بڑے پیمانے پر درآمداور اربوں روپے کے زرِمبادلہ کی بچت کے تناظر میں ایک گیم چینجر کے طور پرایک خصوصی منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے اس مقصد کے لئے چینی جامعات سے تعاون کو فروغ دیاتا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جلد اَز جلدانٹر کراپنگ تحقیقی مرکزقائم کیا جائے۔محقق اور زرعی سائنس دان ڈاکٹر محمد علی رضا نے اس سلسلے میں انتہائی سُرعت سے کام کیا۔انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں مکئی اور سویا بین کی انٹر کراپنگ ٹرائلز کا کامیاب تجربہ کیا۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان آزمائشی کھیتوں کا مشاہدہ کیا اوروفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے اس آزمائشی کاشت کا معائنہ کیااوراسلامیہ یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا۔چینی سفارت خانے نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈاکٹر علی رضاکوخصوصی طور پرمدعو کیااور انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کو سی پیک کا حصہ قرار دیا۔ گزشتہ ماہ وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہیں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اوراس سے متعلقہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے آگاہ کیاگیا۔وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے ملکی زرعی معیشت میں اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کو سراہا۔گزشتہ روزوزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کو عملی طور پر نافذ کرنے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اس میں اہم کردار کے حوالے سے خصوصی منصوبے کی منظوری دی گئی۔