بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کھلی کچہری،شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار، 47شہریوں کی شرکت، کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ میرے اور شہریوں کے درمیان کوئی فاصلہ نا ہو،مقدمات کی تفتیش بہترکرنے اورملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، ڈی پی او
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شریک47 شہریوں کے مسائل خود سن کر فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا،دوران کھلی کچہری انفرادی طورپر شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوآن کال پراحکامات جاری کیے اوردرخواستوں پر دیے گئے متعینہ وقت میں رپورٹ ڈی پی اوآفس بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں تاکہ میرے اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہ رہے، آپکی شکایات کو ہر اولین ترجیح کے طور ہر حل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔جبکہ ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش بہتر کرنے اورملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔