اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی بول اٹھے اور اضافے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے ، ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کرے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکمران مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلہ اور جیب کاٹ رہے ہیں ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے اور خود کشی بھی نہیں ، عمران نیازی نے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے ر, لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے ر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 99 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگی ہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے ۔