• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کو بڑا دھچکا، کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے، حیران کن وجہ سامنے آگئی

Oct 1, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری ٹی 20 بلے باز نے انڈین پریمیئر لیگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں۔ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے۔