کراچی(ویب ڈیسک) سری لنکن ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی شدید گرمی میں بد ہضمی کا شکار ہوکر سپتال پہنچ گئے۔ایکسپریس کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی، میچ کے دوران گرمی اور حبس کے سبب پیٹ میں مروڑ اٹھنے کے بعد آصف علی کراہتے ہوئے اسٹیڈیم کے احاطے میں قائم عارضی گشتی ہسپتال پہنچے،ڈاکٹر الطاف عباسی اور ڈاکٹر شاہد نے ان کا تفصیلی معائنہ کرکے طبی امداد دی جس کے بعد قومی بیٹسمین کی حالت سنبھل گئی۔