• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

) چوتھا سال شرو ع ہوگیا نیا پاکستان تو نہ بن سکا پر انے کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے

Oct 4, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے ) چوتھا سال شرو ع ہوگیا نیا پاکستان تو نہ بن سکا پر انے کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے عوام پر انا پاکستان واپس چاہتے ہیں جہان پٹرول 65روپے لیٹر ہوتا تھا۔ پاکستانیوں کو 50لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریاں دینے والوں نے 85لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا۔ چند ٹکوں میں بنی گالا کو قانون بنانے والوں نے غریبوں کے گھر پر بلڈوزر چلادیئے مسلم لیگ ن پاکستان کی عوام کو اس مصیبت سے نجات دلائے گی ۔ حمزہ شہباز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے اس جماعت نے 22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، انکا کہنا تھا کہ ایک طرف چوتھا سال مکمل ہونے کو آیا، پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں دینے کی بجائے غریب کے گھر تجاوزات کے زمرے میں گرائے جارہے ہیں لیکن بنی گالا کو کوئی کچھ نہیں کہتا، جتنا پیار اور استقبال بہاول پور میں دیا گیا جس سے لگتا ہے میں اپنے گھر میں ہوں، تبدیلی حکومت سے نیا پاکستان تو نہیں بن سکا عوام چار سالوں میں سوال کررہی ہے کہ پرانا پاکستان ہی واپس لوٹا دیں، آج قوم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی راہ تک رہی ہے، سات مرتبہ پیٹرول کی قیمت بڑھا چکے ہیں، ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، آج بھی ملک خداداد میں کتنے ہی لوگ بھوکے سوتے ہیں، آج کتنے ہی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، دوائیوں کے ریٹ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں، سات مرتبہ پیٹرول کی قیمت بڑھا چکے ہیں، ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، آج بھی ملک خداداد میں کتنے ہی لوگ بھوکے سوتے ہیں، آج کتنے ہی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، دوائیوں کے ریٹ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں، ان حالات میں عمران نیازی عوام تمہیں اٹھا کر باہر پھینکنے کے لیے تیار ہیں، شریف خاندان کے خلاف دن رات کرپشن کا راگ الاپنے والے نیازی کے ہاتھ کچھ نہیں لگا، 32 سو ارب روپے کا ڈیولمنٹ فنڈ مسلم لیگ ن نے خرچ کیا ،حکومت 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، کسانوں آج بجلی جو سات روپے تھی 23 روپے ہوگئی ،یوریا کی قیمت دوگنی سے زیادہ ہے،آج کسان کے پیٹ پر موجودہ حکومت نے لات ماری ہے، آج کسان، مزدور اور نبے روزگار نوجوان پریشان ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا جب چھٹہ کھلے گا، رنگ روڈ، آٹا اور چینی سکینڈل جب سامنے آئیں گے تو نیازی کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، آج پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر 2023 کے الیکشن کی جیت کی نوید ہے، شہباز شریف کا بنایا ہوا کڈنی ہسپتال میں پچاس کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں،نواز شریف حکومت کے منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ نہیں کیا تھا، ہم نے صوبہ بہاول پور بنانے کا وعدہ کیا تھا جسکے لیے قرارداد بھی اسمبلی سے منطور کرائی تھی، نیازی نے جھوٹ بولا کہ بہاول پور صوبہ بنائے گا، مسلم لیگ ن بہاول پور صوبہ بحالی کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے، شہباز شریف نے بہاول پور کی عوام کے لیے نوکریوں کا علحیدہ کوٹہ رکھا تھا، موجودہ جھوٹی حکومت کے حساب کے دن قریب ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت ایک عزاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہے۔حمزہ شہباز کا بہاول پور آمد پر شاندار استقبال، ورکر کنوینشن منی جلسہ میں تبدیل، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد دیکھ کر حمزہ شہباز نے 2023 کے الیکشن کی جیت کی نوید بھی سنا دی۔مسلم لیگ ن کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی بہاول پور آمد پر کارنوں نے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا، مقامی لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ ن عطا تارڑ بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ تھے، حمزہ شہباز بہاول پور آمد پر مختلف سیاسی لیگی راہنماں کے گھروں میں جہاں فوتگیاں ہوئی تھیں اظہار تعزیت کے لیے بھی گئے، سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے گھر منعقد کیے جانے والے ورکرز کنوینشن میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، مقامی قیادت نے اپنے خطابات میں موجودہ مہنگائی اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔