اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کو اس سے قبل ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں نام شامل ہونے کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر رو ک لیا گیا تھا تاہم اب اجازت ملنے کے بعد وہ کانفرنس میں شرکت کے لئےاٹلی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی تھیں جنہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
