بہاولپور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی بہاولپور میں کورونا ویکسین کے بوگس اندراج پر دو عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر ماکوال نےفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) سے التجا کی ہے کہ ویکسینیٹر فرحان عباس اور دوسرے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے ، علاوہ ا زیں جعلی ویکسی نیشن کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
اخبار کے مطابق ویکسینیٹر فرحان عباس شہر سے تقریباً 45 کلو میٹر دور بستی رانا اقبال کے بیسک ہیلتھ یونٹ ( بی ایچ یو) میں تعینات تھا جس نے نیشنل ایمیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم ( این آئی ایم ایس ) میں نواز شریف کی ویکسینیشن کا بوگس اندراج کیا، جس کے فوری بعد فرحان عباسی اور انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عمر جاوید کو معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سے کارروائی کی درخواست کی گئی ۔
بہاولپور میں نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج پر دو اہلکار معطل
