• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان، کب جائیں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Oct 10, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب کے تین روزہ دورے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جاسکتے ہیں جہاں وہ گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس 25 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔