ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارتی اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خا ن کی درخواست ضمانت بھی مسترد ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں مزید کچھ دیر جیل میں گزارنے ہوں گے ، اداکار اپنے بیٹے کی ضمانت کیلئے بھر پور کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دیگر بالی ووڈ سٹارز بھی آریان خان کے حق میں میدان میں آر ہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آریان خان بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی اور بیٹا اور بھی ہے جو کہ چھوٹے ہیں، آریان سے چھوٹی سہانا ہے جبکہ سب سے چھوٹا بھائی ابراہم ہے ۔
آریان خان دراصل اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکار بننے کے خواہشمند نہیں بلکہ وہ ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں ، شاہ ر خان کے صاحبزاد ے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بچپن میں چائلڈ رول سے ہی کر دیا تھا اور اس کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے ۔
آریان خان نے اپنے والدکی مشہور زمانہ فلم ” کبھی خوشی کبھی غم “ میں اپنے والد کے بچپن کا کر دار نبھایا تھا ، جبکہ وہ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم ” کبھی الوداع نہ کہنا “ میں بھی بطور چائلڈ ایکٹر اداکاری کر چکے ہیں ۔
اداکار کے بیٹے آریا ن خان اور امیتابھ بچن کی پوتی ’ ناویا نویلی نندا‘ کے درمیان گہری دوستی ہے ، کئی مرتبہ ایسی افواہیں بھی پھیلی کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم بعدازاں دونوں فیملیوں کی جانب سے اس کی وضاحت کی گئی کہ وہ دونوں صرف دوست ہیں ۔
اس کے بعد ناویا نویلی نندا نے خود بھی سامنے آتے ہوئے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ دونوں بہت اچھے دوستے ہیں تاہم آج کل ناویا نندا ’ میزان جعفری ‘ نامی نوجوان کو ڈیٹ کر رہی ہیں ۔2019 میں آریان خان نے مشہور زمانہ اینی میٹڈ فلم ” دی لائن کنگ “ میں ڈبنگ کے فرائض بھی انجام دیئے، ’ سمبا‘ کے کردار کو آواز آریان خان نے دی جو بے حد مقبول ہوئی ۔آریان خان نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے 2021 میں ہی اپنی گریجو ایشن مکمل کی ہے ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریا ن خان دو مشہور ترین فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، یہ فلمیں کونسی ہیں ؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
