ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں ہیلمٹ کے استعمال بارے ہفتہ آگاہی منایا گیا۔جس میں ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی ٹیم نےعوام الناس میں ہیلمٹ کے استعمال بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے شہر کےمختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا اہتمام کیا,گورنمنٹ APS شہداء ماڈل ہائی سکول ساہیوال میں ہیلمٹ کےحوالےسے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد کو ہیلمٹ کے فوائد اور استعمال بارے آگاہی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ کا استعمال لازم ہے۔ہیلمٹ کا استعمال حادثہ کی صورت میں سر کی شدید چوٹ سے بچاتا ہے اور موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ہیلمٹ کا استعمال آپ کو گرمیوں میں لو اور سردی میں ٹھنڈی ہوا سےبچا سکتا ہے۔ نیز ہیلمٹ کے استعمال سے چالان سے بچ کر ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی ممکن ہے۔اس لئے ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔تاکہ روڈ ایکسیڈنٹس میں ضائع ہونے والی جانوں کو بچایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء میں ہیلمٹ آگاہی پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے