بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران، پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں۔ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے ہر شخص پودا لگائے اور پودا لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپور توجہ دی جائے۔