• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور شجر کاری صدقہ جاریہ ہے

Oct 11, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )تحصیل صدر پاکستان تحریک انصا ف بہاول پور قیوم اعظم خان نے کہا ہے کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور شجر کاری صدقہ جاریہ ہے۔ہمیں بحیثیت مسلمان اوربحیثیت ذمہ دار شہری اپنی اسلامی اور سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہا ول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ”میری گلی سب سے بھلی مہم“ کے سلسلے میں المجید پیراڈائزبہاول پور کے الریان بلاک کے افتتاح کے موقع پر کہی

اس موقع پر سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر،منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ،منیجر ایم آئی ایس عرفان محمود،اسسٹنٹ منیجر آپریشنز عامر اسماعیل،علاقہ مکین شیخ اسجد مسعود،عبدالحمید عباسی،وسیم رفیع،چوہدری محمد عارف اور نصراللہ چٹھہ بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔قبل ازیں سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر نے شرکائے تقریب کو بتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پنجاب کی واحد کمپنی ہے جس نے ”میری گلی سب سے بھلی مہم“ کا اغاز کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اب تک رہائشیوں کی شراکت داری سے 5 گلیوں میں صفائی اور شجرکاری مکمل کر چکی ہے جبکہ کمپنی کوشہریوں کی جانب سے مزید گلیوں میں بھی صفائی ستھرائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور شجرکاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر جلد از جلد عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا۔قیوم اعظم خان نے کہا کہ ”میری گلی سب سے بھلی“منفرد مہم ہے جس میں شہریوں کی صفائی اور شجرکاری میں براہ راست عملی کاوش ان میں احساس ذمہ داری کو تقویت دے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد اس مہم کو پورے شہر میں پھیلانے کے لیے تحریک انصاف بہاول پور کے اراکین کومنظم کریں گے۔