بہاول پور(نویداقبال چوہدری)ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات پرتعزیتی ریفرینس کاانعقاد’ میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پر ڈاکٹرعبدالقدیرکی غائبانہ نمازجنازہ بھی اداکی گئی
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بہاولپور میں بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کی خدمات کے پیش نظر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک و قوم کے کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر انکو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 246سٹی ن لیگ ڈاکٹر رانا طارق خان نے انکو اپنے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور انکی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن سٹی بہاولپور رانا ساجد اقبال ایڈوکیٹ نے بھی اظہار خیال اسکے علاوہ چیئرمین کونسلرز پارٹی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر قدیر خان کی فاتحہ خوانی کی اورآخر میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 246 زیشان شانی میاں شاہد اقبال را وضوان عمران معاذ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 245 رانا عامر یعقوب ممبر کنٹونمنٹ بورڈ یوسی چیرمین کونسلرز پارٹی عہدیداران فہیم حسن قریشی سٹی انفارمیشن سیکرٹری 245 اور انفارمیشن سیکرٹری اطلاعات فرخ وسیم پی ہی 246 نے شرکت کی
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات پرتعزیتی ریفرینس کاانعقاد’ میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پر ڈاکٹرعبدالقدیرکی غائبانہ نمازجنازہ بھی اداکی گئی
