• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”نیب کہتا ہے کہ میں یہاں آ کر سلام کیوں کرتی ہوں اور ۔۔“مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Oct 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ” سوال آپ کرتے ہیں اور نیب میری ضمانت منسوخ کرنے کا کہتا ہے ۔“
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں جس دوران صحافیوں نے ان سے غیر رسمی گفتگو کرنا چاہی، مریم نواز نے کہا کہ سوال آپ کرتے ہیں اور نیب میری ضمانت منسوخ کرنے کا کہتاہے ، نیب کہتا ہے کہ میں یہاں آ کر سلام کیوں کرتی ہوں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ ضمانت منسوخی کی پٹیشن پر کیا کہیں گی ؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جج بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے ۔“