ممبئی (نمائندہ خصوصی)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری نے بالی وڈ کنگ سمیت ان کے اہل خانہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی بی نے 2 اکتوبر کو رات گئے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔اداکار نے اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیاتھا۔
آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری سے شاہ رخ خان کو کتنا نقصان ہو رہاہے ؟ جانئے
