اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وکلا کی ملاقات کیلئے احتساب عدلت میں نئی درخواست دائر کردی گئی ،درخواست شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان سے ملاقات کیلئے جمعہ کادن مختص ہے،کچھ لوگ ملتان اورلاہور سے آتے ہیں،جس کی وجہ سے ملاقات کرنا مشکل ہو جاتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان سے وکلاکی ملاقات کیلئے الگ دن مختص کیاجائے،سعدیہ عباسی نے کہا کہ سہولیات پرکوئی بات نہیں کرنی لیکن وکلاسے ملاقات قانونی حق ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل حکام سے پوچھنا پڑے گا کونسادن مناسب ہے،عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔