• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

2023میں غیر ملکی ٹیمیں اکٹھی ہو کر پاکستان آئیں گی،اہم ترین کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

Oct 16, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، 2023میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔
میڈ یا رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2020ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن کورونا کے باعث یہ ٹورنامنٹ 2022تک ملتوی ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کے حقوق سری لنکا کے حوالے کردئیے لہذا اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کو 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی ریٹرن پالیسی کے تحت ملی ہے ۔