• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آریان خان کی پہلی بار گوری اور شاہ رخ سے ویڈیو کال

Oct 16, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)منشیات کیس میں گرفتاری کے 12 روز بعد آریان خان کی پہلی بار والدین سے ویڈیو کال پر بات کرائی گئی، اس دوران بالی ووڈ کنگ کا بیٹا زار و قطار روتا رہا۔جیل حکام نے بتا یا کہ آریان نے والدین سے 10 منٹ ویڈیو کال پر بات کی۔
آریان کو سماعت کے بعد عدالت سے جیل منتقل کیا گیا جہاں آریان نے جیل انتظامیہ کو گفتگو کے لیے اپنی والدہ کا نمبر دیا تھا، جیل حکام نے گوری اور شاہ رخ سے ان کے بیٹے کی ویڈیو کال پر بات کرائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی جیل سے اہل خانہ اور وکیل سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی سہولت بھارت میں کورونا پابندیوں کے دوران متعارف کروائی گئی تھی تاکہ قیدیوں کو کورونا کے ممکنہ اثرات سے بچایا جاسکے۔