• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر پرستی تحصیل ساہیوال نے حکومت پنجاب کی طرف کارکردگی ایپ پر مقررہ اہداف کے حصول میں صوبہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

Oct 18, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر پرستی تحصیل ساہیوال نے حکومت پنجاب کی طرف کارکردگی ایپ پر مقررہ اہداف کے حصول میں صوبہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی اس حوالہ سے چیف سیکرٹری دفتر نے 143 تحصیلوں کی ماہ ستمبر کی رینکنگ جاری کردی اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے پرائس کنٹرول،سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی،
اراضی ریکارڈ سنٹرز وزٹس،سرکاری وصولیوں اور پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کے ازالہ کے حوالہ سے چوتھی پوزیشن حاصل کی-ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر کوشاباش دیتے ہوئے
مثالی کارکردگی آئندہ بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-