بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
سونامی حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی نے عوام کا قتل عام کردیا، بھٹو کے جیالے آج بھی 18 اکتوبر کی طرح سامراجی دہشت گردای کے خلاف برسر پیکار ہیں۔، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی، پنجاب،محمد علی احسن،شاکر مرزا،مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ،ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ،ملک امتیاز چنڑ اور سید سعیدالدین کے کے ہمراہ سانحہ 18 اکتوبر کے حوالہ سے میڈیا نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس روز بھٹو شہید کے جیالے سامراجی استعماری قوتوں کے خلاف جدوجہد کی علامت شہید رانی کے ساتھ ملکر پاکستان اور تیسری دنیا کے مظلوم،بے کس اور پسماندہ طبقات کے حقوق کی بحالی کے لئے سرگرداں تھے،جو پاکستان میں جنرل مشرف کی صورت میں برسراقتدار تھا،آج بھی وطن عزیز میں انہی سامراجی آمریت کے پٹھو اقتدار پر براجمان ہیں اور ملکی قومی سلامتی کے برخلاف غیر جمہوری عوام دشمن اقدامات کرتے ہوئے قومی وسائل کو چند مخصوص طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ یہ لٹیرے حکمران نام نہاد مخصوص اشرافیہ کی مراعات ختم کر کے ملکی وسائل بچانے کی بجائے غریب عوام پرمہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے مراعات یافتہ نام نہاد اشرافیہ کو ہر طرح کے ٹیکسوں میں چھوٹ دیکر قومی خزانے سے بجلی،تیل، گیس،رہنے کو گھر اور مفت کے ملازمین کی سہولیات حاصل ہیں جبکہ دوسری جانب اس ملک کے محنت کش مزدور،کسان،دانشور اور سرکاری ملازمین پر مشتمل غریب اور سفید پوش طبقہ کے لئے ہر چیز مہنگی سے مہنگی کر کے انہیں ذندہ رہنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے،سلیم بھٹی نے کہا کہ عوام اس بے جا مہنگائی سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہیں،ملک بھر کے طالب علم،مزدور،کسان،وکلاء،صحافی اور کلرک سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں،تعلیم اور ادویات کی ناکافی سہولیات سے لوگ سسک سسک کر مررہے ہیں،لوگ اپنے معصوم بچوں کو زہر دیکر خود بھی خودکشیاں کررہے ہیں کیونکہ وہ اپنے معصوم بچوں کو بھوک اور بیماری سے بلبلاتا ہوا نہیں دیکھ سکتے،بہاو ل وکٹوریہ ہسپتال و میڈیکل کالج،اسلامیہ یونیورسٹی،صادق ویمن یونیورسٹی اور چولستان وٹرنری یونیورسٹی بہاولپور کو ناکافی فنڈز فراہم کر کے جان بوجھ کر پسماندہ اور وسیب کے عوام کو کمزور کیا جارہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان یونیورسٹیوں کی مالی معانت کے لئے حکمران خاطر خواہ فنڈز فراہم کریں اور غیر ضروری اخراجات کم کر کے طالب علموں کی فیسوں میں ناروا اضافہ ختم کر کے سستی تعلیم فراہم کی جائے تاکہ بہاولپور کے غریب عوام بھی مستفید ہوں،بہاولپور دشمنی میں مبتلاء حکمران اور بہاولپور کے اراکین اسمبلی کی نااہلی کا نتیجہ بہاولپور کے غریب اور معصوم عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے،انہوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحان لئے بغیر نتائج جاری کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر میں تعلیمی گراوٹ میں اضافہ ہوگا،پوری دنیا میں اس طرح کے اقدامات پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں نہ صرف قومی بلکہ مسلم امہ کے لئے خصوصاً ایسی پالیسیاں بنائی جن سے نہ صرف غریب عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان کی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ عالم اسلام کو بھی استحکام ہوا،فلسطین،کشمیر اور بوسنیا کے عوام آج بھی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے لئے دعا گو ہیں جنہوں نے ان کے حق خودداریت اور آذادی کے لئے جدوجہد کی، بلاول بھٹو بھی عوامی قوت سے برسراقتدار آکر پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے لئے بھی اپنے والدین اور شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمات انجام دیں گے۔
سونامی حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی نے عوام کا قتل عام کردیا
