• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد آفریدی اور بابراعظم کو ” دی ہنڈرڈ “ کے ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا ، یہ کیا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر

Oct 2, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کو ” دی ہنڈرڈ “ کے ابتدائی ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیاہے جو کہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” دی ہنڈرڈ “ دراصل 100 گیندوں پر مشتمل فارمیٹ کا پہلاٹورنامنٹ ہو گا جو کہ7 جولائی 2020 سے شروع ہو نے جارہاہے جس میں آٹھ شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔دی ہنڈرڈ کیلئے دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کر دی ہے ۔ٹورنامنٹ میں آئین مورگن ، شکیب الحسن ، ڈی کاک ، ایرون فنچ، کین ولیم سن ، کیرون پولارڈ ، راشد خان ، ملینگا ، سٹیو سمتھ ، کرس گیل ، فاف ڈوپلیسیز اور مچل سٹارک سمیت دیگر کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کی جانب سے ڈرافٹ کا حصہ بننے کا امکان ہے ۔

دی ہنڈر ڈ کا ڈرافٹ 20 اکتوبر کو برطانیہ میں شیڈول ہے جہاں ہر ٹیم کو اپنے لیے کھلاڑی چننے کیلئے 100 سیکینڈ دیئے جائیں گے جبکہ انگلینڈ کے مورگن اس ٹورنامنٹ کیلئے کافی پر جوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ ٹورنامنٹ اہم ثابت ہو گا ۔مورگن نے بی بی سی کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہاں بالکل ہمیں دی ہنڈر ڈ جیسے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے ، ملک میں کرکٹ کے مسلسل فروغ کیلئے ہمیں ایک فرینچ چائز پر مبنی ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے جس میں چند ہی ٹیمیں ہوں ۔