• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ رخ خان کے بیٹے کو خصوصی سیل میں منتقل کردیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

Oct 19, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ کہلائے جانیوالے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ مختلف مواقعوں پر ضمانت نہ ہونے کے باوجود اسٹار کڈ آریان کو 20 اکتوبر کو ضمانت ملنے کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناز و نعم میں پلے بڑھے سٹار کڈ آریان خان جیل میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور انہیں جیل کے ماحول سے مانوس ہونے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔
این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔