• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

Oct 19, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ، منشیات اورداؤ پرلگی رقم برآمد،مقدمات،سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپورکارروائیاں کی جائیں، معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیا ں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ،منشیات اورداؤ پرلگی رقم برآمدکرلی،پولیس تھانہ مسافرخانہ،سٹی احمدپورشرقیہ،ڈیراور،عنایتی اورسٹی حاصل پورنے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدعمار،محمدبلال، محمدآصف،محمدندیم عرف گگو،وزیر احمداورمحمدجعفرکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے5 عددپسٹل30 بور اورخنجر برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ مسافرخانہ،صدراحمدپورشرقیہ،اوچ شریف اورخیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فیاض احمد،محمدشہزاد،محمدشکیل اورسجاد حسین کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے105 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ تھانہ عنایتی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مشتاق احمد،مقبول احمد،سجاد حسین،محمدسہیل اللہ یاراورمرتضی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پرلگی رقم9600 روپے اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ سٹی یزمان اورہیڈراجگاں نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہدایت اللہ اوراللہ رکھا کے قبضہ سے960 گرام چرس برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،دسماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے بھرپورکارروائیاں کی جائیں، معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو جاری کی جانی والی ہدایات کے دوران کیا۔