• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ آپس میں الجھ پڑے

Oct 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے پہلے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ آپس میں الجھ پڑے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہربھجن کو ’سب کچھ جاننے والا‘ قرار دیا۔
بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی محاذ سے پیچھے نہ ہٹے اور جوابی ٹویٹ میں لکھا ،ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والا، 200 وکٹیں لینے والے زیادہ ہی جانتا ہوگا۔
شعیب اختر بھی ہربھجن کے طنز پرجواب دیتے ہوئے ماضی میں اپنے باو¿نسر سے ہربھجن کو زخمی کرنے کی تصویر شیئر کر ڈالی ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔