• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملازمت سے ریٹائرمنٹ زندگی کاایک نیاموڑہوتاہے جہاں فعال اورمتحرک لوگ ایک نئی منزل کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔

Oct 20, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ملازمت سے ریٹائرمنٹ زندگی کاایک نیاموڑہوتاہے جہاں فعال اورمتحرک لوگ ایک نئی منزل کی طرف گامزن ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرزبیراورڈاکٹرراﺅذاکر علی بھی انہی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کوزندگی کے ایک نئے سفرکاموقع جاناہے جس کے دوران وہ ایک نئے اندازمیں ملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔بلاشبہ ایسے لوگ کسی بھی معاشرے کااثاثہ ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار معروف سماجی شخصیت فاروق احمدخان نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر”یاراں نال بہاراں“ کے عنوان کے تحت منعقدہ تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ اس تقریب کامقصد بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورکے پروفیسرڈاکٹرزبیر اورسابق ڈائریکٹر ہیلتھ بہاولپورڈاکٹرراﺅذاکرعلی کی ریٹائرمنٹ پران کی شاندار خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے زندگی کے ایک نئے موڑ کے آغاز پرنیک تمناﺅں کا اظہارکرناہے توقع ہے کہ دونوں شخصیات ماضی کی طرح اپنے لوگوں کی نئے انداز میں خدمت کوجاری رکھیں گے ان دونوں نے اپنی محنت اورقابلیت کوبروئے کارلاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نام کمایاہے ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اورمہارت ہمیشہ یادرکھی جائیگی۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرزبیرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بہاولپورکی دھرتی سے بہت پیارہے یہاں کی مٹی نے میرے خاندان کوپناہ دی میرامن بہاولپورسے جڑاہواہے مجھے خوشی ہے کہ میں شہر کی خدمت کررہاہوں سابق ڈائریکٹرہیلتھ بہاولپورریجن ڈاکٹرراﺅ ذاکر علی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ میراتعلق ایک زمیندارگھرانہ سے ہے تاہم میں نے ایم بی بی ایس کیااورپریکٹس کی بجائے پریونیٹومیڈیسن کے شعبہ میں سرگرم رہاہوں سماجی تنظیم چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت پذیرائی ملی اوربین الاقوامی سطح پرشناخت ملی ہمیشہ محنت پربھروسہ کیااورسرخرو ہوا۔ اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرزبیراورڈاکٹرراﺅذاکرعلی کے اہل خانہ نے بھی ان کے بارے میں اپنے احساسات کااظہارکیا۔صدرتقریب پروفیسرڈاکٹر جاویداقبال نے دونوں ڈاکٹرزکی خدمات کوسراہااورکہاکہ ڈاکٹرراﺅذاکرعلی اپنے کام کومشن بناکرسرانجام دیتے ہیں۔ یہ ایک آئیڈیل ڈاکٹرہیں جبکہ ڈاکٹرزبیر بچہ سرجری میں ایک بڑانام ہیں جنہوںنے بہاولپور میں بچہ سرجری وارڈ کوکامیاب بنانے میں بھرپورکرداراداکیاقبل ازیں تقریب کی نقیب معروف سماجی شخصیت محترمہ رضیہ ملک نے تقریب کی غرض وغایت پرروشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹرزبیر اورڈاکٹرراﺅذاکرعلی کی پیشہ وارانہ خدمات کوسراہااوران کی آئندہ زندگی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ۔تقریب کے آخرمیں معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورترقی پسندکاشتکار محمدشاہ گیلانی نے مہمانوں کی آمد پران کاشکریہ اداکیا۔ آخرمیں مہمانوں کواجرک، شیلڈز اورگلدستے پیش کیے گئے۔