• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دو ایف سی اہلکار، دو پولیس کانسٹیبل شہید

Oct 21, 2021

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دھماکے میں دو ایف سی اہلکار اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید شامل ہیں جبکہ شہید پولیس کانسٹیبلز میں عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں دوران آپریشن پیش آیا ، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔