دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی وہ پہلے فیلڈنگ کرے گی، اوس پڑنے کی وجہ سے بعد میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوگا۔ اوس پڑنے سے گیند گیلا ہوجاتا ہے اور باؤلرز کو کوئی مدد نہیں ملتی۔ پاکستان کی جانب سے وارم اپ میچز کے دوران کھلائی جانے والے پلیئنگ الیون کو ہی کھلائے جانے کا امکا ن ہے،غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
اہم میچ سے قبل دونوں ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی اکیڈ میں دو گھنٹے تک پریکٹس کی۔پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میچز میں بھارت کو شکست نہ دی ہے۔ تاہم اس ریکارڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں ،اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ آج کھیلا جائے گا
