• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آریان نے اننیا سے واٹس ایپ چیٹ کے معاملے پر ہائیکورٹ میں وضاحت پیش کردی

Oct 24, 2021

ممبئی (آئی این پی)منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
آریان کے وکلا نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے اپنے وکلا کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایسا اس لیے کیا تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث ٹھہرایا جائے۔انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کوئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔
خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر این سی بی کی جانب سے عدالت میں آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔