• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے 27 دسمبر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیر کاز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

Oct 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے 27 دسمبر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیر کاز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق ہے اور ہم بھارت کو یہ حق غصب نہیں کرنے دیں گے۔انہوں کہاکہ مقبوضہ کشمیر جنت نظیر کو بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور آج بھی بھارتی قیدخانے ہزاروں کشمیری نوجوانوں سے بھرے ہوئے ہیں اور عالمی برادری انہیں بلاتاخیر آزاد کرانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے عالمی برادری سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کے لیئے مسئلہ کشمیر کے حل میں بھرپور تعاون کرے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی عین امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے کشمیر کاز کے لیئے صدق دل سے جدوجہد کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور عظیم ماں دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کی طرح انکی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔