ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع پیپلز کالونی غلہ منڈی کے پرانے غلہ گودام جو کہ محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جہاں عرصہ دراز سے گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہاں کئی سالوں سے صفائی نہ کی گئی ہے اس کے اردگرد تقریباً ہزاروں کی آبادی ہے اور اس گندگی کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آفیسران کو بار ہا یہ بات باور کروائی گئی ہے کہ یہاں کی صفائی کروائی جائے کیونکہ یہ لاوارث علاقہ نہیں ہے کچھ سالوں پہلے یہاں بچے کرکٹ کھیلا کرتے تھے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرکٹ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ بنایا ہوا تھا۔ جو کہ اس گندگی کی وجہ سےختم ہو چکا ہے۔اس کے علاؤہ پیپلز کالونی میں چند حکومتی کارکنوں کے من پسند ہونے کی وجہ سے گھروں اور گلیوں کی بلا ناغہ صفائی ہوتی ہے اور خاکروب کو باقائدگی سے پابند کیا گیا ہے جبکہ پیپلز کالونی کی کچھ گلیاں جیسا کہ گلی نمبر 1 میں کبھی بھی کوئی صفائی والا عملہ نہ آیا ہے بار بار میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے آفیسران کو کہا گیا ہے کہ پیپلز کالونی گلی نمبر 1 میں بھی کسی کو بھیج دیا کریں لیکن آفیسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی عوام کا کہنا ہے کہ غلہ گودام کو صاف کر کے اسے ایک پارک یا کھیلنے کے لیے گراؤنڈ کی شکل دی جائے تا کہ ہمارے بچے بری حرکات سے بچ سکے اور اس کے علاؤہ یہاں غلہ گودام میں نشئیوں نے بھی اپنے ڈیرے بنا لئے ہیں جہاں منشیات فروشوں کو چھپنے کے لیے ڈیرے ملے ہوئے ہیں جن کی منشیات وہاں ہی فروخت ہوتی ہے اور جوان لڑکے نشے کے عادی ہو رہے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں کی کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ سے اپیل ہے کہ غلہ گودام کی صفائی کروا کر یہاں گھاس اور پودے لگائے جائے تاکہ علاقے کی صفائی بحال ہو سکے اور آب و ہوا خوشگوار ہو سکے
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع پیپلز کالونی غلہ منڈی کے پرانے غلہ گودام جو کہ محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے
