• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری منعقد

Oct 29, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری منعقد کرنے کاتسلسل جاری،عوام کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے،تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اورپولیس کے مابین فاصلےکو کم کرناہے،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈورپالیسی اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکامساجدمیں جمعتہ المبارک کے روزکھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل جاری ہے،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی اونے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کے تسلسل کاجاری رکھا جائے گاتاکہ شہریوں کے مسائل کو سنااورحل کیا جاسکے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن کرحل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے کوکم کرناہے