بہاو ل پور (نویداقبال چوہدری سے)شجر کاری کاری کر کے ماحول کو آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے جتنے زیادہ زمین پر پودے’درخت ہو نگے اتنا ہی ماحول صاف ہوگا ۔درخت انسان کے بہترین دوستوں میں شما ر ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہاران خیالات کااظہار سماجی وسیاسی رہنما آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کے لیے پودے لگا نا ضروری ہے ہمیں اپنے ارد گرد لازمی اپنے حصے کے پودے لگانا چاہیئے اورموسمی تغیرات سے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنا انسانیت کی بقا اور فلا ح کے لیے اچھا اقدام ہے پودے ماحول دوست ہوتے ہیں ان پودوں سے چرند ‘پرند بھی مستفید ہوتے ہیں اگر ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے تو شجرکاری کر کے ملک میں پودے لگانے ہونگے تاکہ ملک سر سبز و شاداب نظر آسکے اور اچھے ماحول سے انسان ہمیشہ بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند ‘تندرست رہتا ہے۔