خانیوال (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن اور انسداد ڈینگی کی رفتار بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ای او ہیلتھ عبدالمجید بھٹی محکمہ صحت کے افسران اور سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات کورونا کے جڑ سے خاتمہ کے لئے جاری مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون سمیت لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بالکل مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے تاحال ویکسینیٹ نہ ہونے والے شہری REDمہم کے دوران ویکسینیٹ ہونے کا فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ ویکسینشن مہم میں 600ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ پہلی ٹیم ہیلتھ فسیلیٹیز، دوسری ٹیم سکولوں اور تیسری ٹیم گھروں میں جا کر ویکسینیشن لگا رہی ہے جس سے کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہو رہی ہے۔ سی سی او ہیلتھ نے بتایا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں بلا ضرورت گھر سے باہر نکلیں اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگوائیں۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ کورنا کے ساتھ ساتھ ڈنیگی سے بچاؤ کے لئے گھروں میں پانی نہ ٹھرنے دیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں اب تک ڈینگی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔