بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت بزمِ نسواں پراجیکٹ کے زیرِ اہتمام امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے فوک پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا بین الاقوامی شہرت یافتہ لوک گلوکار دتو لعل بھیل نے نامور مسلمان صوفیاء کے علاوہ دیگر مذاہب کے شعراء کے کلام گا جبکہ ان کی ٹیم نے شاندار آئٹم پیش کر کے داد سمیٹی فنکاروں نے امن، بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو خوبصورت پیرائے میں شرکاء کے سامنے رکھا اس موقع پر پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ٹیم اور علاقائی بااثر رہنما خواتین نسیم اسلم، ثمینہ شاہد، نازیہ نصیر، فاطمہ علی، الفت رانی اور فرزانہ ملک نے شریک خواتین کو امن اور رواداری کا پیغام عام کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیئے کہا انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین اس حوالے سے متحرک نہیں ہوں گی اس وقت تک اجتماعی سلامتی اور امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔