• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر میں عوام نے سڑکوں پر آ کر تبدیلی سرکار کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے

Oct 30, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد نے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر میں عوام نے سڑکوں پر آ کر تبدیلی سرکار کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور پوری قوم نااہل حکومت سے جان چھڑانے کا عزم کر چکی ہے۔انہوں کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت زمین بوس ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست سے بچنے کے لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و اپر پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے الگ صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو تاریخی دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت نے بھی کسانوں، مزدوروں کو سخت مایوس کیا ہے اور ان کا یہ متعصبانہ رویہ بدحال کسانوں،کاشتکاروں و مزدوروں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔انہوں مزید کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینظیر مزدور کارڈ پاکستان پیپلزپارٹی کے سنہری کارنامے ہیں جنہیں آئینی تحفظ بھی حاصل ہے مگر جعلی حکمران ڈھٹائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کو بھی احساس کفالت پروگرام کا لیبل لگا رکھا ہے ہیں۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور میگا کرپشن کے ذریعے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے جار رہے ہیں جبکہ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کی تین سالہ ناقص کارکردگی کی بدولت ذی شعور عوام کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں اور وہ جلد کٹھ پتلی وزیراعظم سے نجات چاہتے ہیں۔