• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونامی حکمران کی رخصتی کا عوامی بگل بچ گیا ہے

Oct 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
سونامی حکمران کی رخصتی کا عوامی بگل بچ گیا ہے،غربت،بھوک افلاس بدامنی اورمذہبی منافرت نیازی حکومت کے تحفے ہیں۔ناقص تعلیمی نظام مذہبی منافرت کی جڑ ہے، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے ممتاز ماہر تعلیم سید ثمر بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا تعلیمی نظام بہتر کئے بغیر ملکی ترقی اور استحکام کا حصول نا ممکن ہے،لارڈ میکالے کا بنایا ہوا فرسودہ طبقاتی نظام تعلیم ہر معاشرتی برائی کا ماخذ ہے،جمہوری معاشرے میں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ہر سول حکمومت کو اپنی طاقت کا غیر آئینی استعمال کرتے ہوئے کمزور کیا،ملا ملٹری الائنس نے کبھی تو حکومت میں رہ کر ملکی اساس کو نقصان پہنچایا اور کبھی نان اشوز کو اشوز بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر کے سامراجی استعمار کے ایجنڈے کی آبیاری کی۔کیونکہ ہمارے ملک میں جہاں تعلیمی ادارے ڈاکٹرز اور انجینئرز بنانے کی بجائے کلرک پیدا کررہے ہیں وہیں مذہبی تعلیم کی آڑ میں مدرسے بھی شدت پسند اور انتہا پسند مذہبی جنونی پیدا کررہے ہیں جوقوم کی راہنمائی کرنے کی بجائے سادہ لوح عوام کو مذہبی انتہاپسندی کا شکار بنا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے خلاف عوام کو گمراہ کرکے قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے نام نہاد مذہبی علماء عوام کو اسلام کے بنیادی فلسفہ امن،محبت،بھائی چارہ اور خوشحالی کی بجائے مذہبی منافرت میں الجھا رہے ہیں،کبھی شیعہ،دیوبندی اختلافات اور اہلحدیث فرقہ سے زومبیز کے جتھے پیدا کر کے ہیروئن،کلاشنکوف کلچر اور فرقہ وارانہ انتہا پسندی سے ملک وقوم کا انتشار میں الجھا کر عوام کو بربادی کا شکار بنایا گیا،اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسی ہزار سے ذائد اہل وطن شہید ہوئے،اور کبھی بریلوی طبقہ فکر سے ذومبی جتھے تخلیق کرکے ناموس رسالت کے نام پر عوام کا استحصال کیاجا رہا ہے،سلیم بھٹی نے کہا کہ حکمران طبقہ کی ان حرکتوں کے نتیجے میں غربت،بھوک،مہنگائی،بے روز گاری،بدامنی،لاقانونیت بڑھی،مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت موجودہ بنگلہ دیش شدید غربت،بھوک افلاس اور پسماندگی کا شکار تھاآج وہاں کی جی ڈی پی اور فی کس آمدنی پاکستان سے بہتر ہے،اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ حکمران طبقہ پاکستان کے غریب اور محنت کش عوام کا ایک بھی مسئلہ نہیں حل کرسکاماسوائے پاکستان پیپلز پارٹی کے جس نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف علی ذرداری کی قیادت میں پاکستان کے سیاسی،جمہوری،معاشرتی،دفاعی اور سماجی ڈھانچے کو مظبوط کر کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔ ایٹم بم اور میزائیل کے ساتھ ٹینک اور جہاز بھی پیپلز پارٹی کے پالیسیوں کی پیداوار ہیں،اسی لئے پیپلز پارٹی نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے عوام بھی احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر سراپا نوحہ کناں ہیں ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں برسر اقتدار آکر اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر رواں رکھنے کے لئے تعلیمی اور سماجی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے،اور ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں کوئی طالع آزما ء عوام کے جذبات کو نشانہ بنا کر وطن عزیز کو کمزور نہ کرسکے۔