• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی اور فائنل میں کون پہنچے گا ؟ دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی شین وارن نے بڑی پیشگوئی کر دی

Oct 31, 2021

شارجہ (نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے نام ابھی فائنل نہیں ہو سکے ہیں کیونکہ پاکستان کو بھی اپنی پہلی پوزیشن پکی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے ،تاہم آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ کے معروف سپنر شین وارن نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو لے کر اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں سے تینوں میچ جیت لیے ہیں اور دو میچز باقی ہیں جو کہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ان دونوں ٹیموں کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا جب کہ دوسری پوزیشن کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان جنگ ہو گی ۔
اسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے شین وارن نے پیشگوئی کی ہے کہ ” مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہی ٹیم اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر رہیں گی اور سیمی فائنل، فائنل تک رسائی حاصل کریں گی ۔“
ان کا کہناتھا کہ گروپ 1 میں سے انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہے گی ، جبکہ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر پاکستان اور دوسرے پر بھارت ہو گی ۔سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کا آمنا سامنا ہو گا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے ۔سیمی فائنل کے بعد فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا یا پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔