اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوسی شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے نام نہاد چیمپئنز اصل میں کرپشن کے چیمپئن ہیں ، ان کی ضمانتیں ان کے اعمال کی وجہ سے ضبط ہوں گی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے ، سندھ کا صوبہ بد ترین بد انتظامی کا شکار ہے ، ان کی سرکردگی میں کرپشن کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے ۔ ماضی کی باصلاحیت کہلوانے والی حکومتوں نے ملک کو ترقی کی پٹری سے نیچے اتار دیا ، ہم دھائیوں سے اقتدار پر قابض جماعتوں کو دفن کرکے سیاست میں آئے ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ٹیم اپنے لیڈر کے حوصلے سے اونچی ہوتی ہے ، کابینہ ہو یا پاکستان کرکٹ ٹیم ، وزیر اعظم کی زبردست قیادت کے باعث ہی کارکردگی دکھا رہی ہے ۔
عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ان کے اعمال کی وجہ سے ضبط ہوں گی ، شہباز گل
