• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمدفیصل کامران کافیلڈ مصروفیات کے دوران آن لائن کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،

Nov 1, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کافیلڈ مصروفیات کے دوران آن لائن کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،33شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،37شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری کے حوالے سے فیلڈ مصروفیات کے دوران آن لائن کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،37 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکو بیان کیے۔ڈی پی اونے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پرافسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنااولین ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنائیں،کھلی کچہری سے تھانوں میں بھیجی جانے والی درخواستوں پر سستی کا مظاہرہ کرنا میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔ایسے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ پولیس کا امیج بہتر ہو اور عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ شہریوں کی سہولت اور فوری رابطے کیلئے ہر تھانے کے باہر ڈی پی او کا نمبر آویزاں کیا گیا۔ جس پر شہری کسی بھی شکایت یا مسئلے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔