• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” توبہ توبہ عائشہ کیا ہو گیا ہے تمہیں ۔۔“ عائشہ عمر نے مغربی لباس میں تصویر شیئر کی تو انسٹا گرام پر ہنگامہ برپا ہو گیا

Nov 2, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف اداکارہ ’ عائشہ عمر ‘ اپنے منفرد انداز کے باعث شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتی ہیں تاہم انہیں ڈراموں میں شہرت معروف کردار ’خوبصورت ‘ سے ملی ہے جو کہ انہوں نے ’ بلبلے ‘ میں نبھایا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی پاکستان میں بھاری تعداد میں فین فالونگ بھی ہے جنہیں وہ انسٹا گرام پر جاری پیغامات کے ذریعے اپنے آنے والے پراجیکٹس اور رو ز مرہ کی زندگی کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں ۔
اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر کالے رنگ کے لباس میں نہایت بولڈ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر کو جہاں بے حد پسند کیا جارہاہے وہیں اداکارہ کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ان کی ٹانگیں نظر آ رہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کو یہ لباس مناسب نہیں لگا ۔