• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنمنٹ آف پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یوم سیاہ کے سلسلے میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی یونیورسٹی آف ساہیوال نے تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا۔

Nov 2, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)گورنمنٹ آف پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یوم سیاہ کے سلسلے میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی یونیورسٹی آف ساہیوال نے تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا۔ تمام شعبہ جات سے طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔انگلش ڈیپارٹمنٹ سے مریم احتشام اور فریال گوہر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ انگلش ڈیپارٹمنٹ کی سارہ,منیبہ رحمان، سائرہ صابر اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی لائبہ صدف نے انگلش تقریر میں حصہ لیا۔ لا ڈیپارٹمنٹ کے طیب،کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے عامر سہیل اور لائبہ جاوید اور فزکس ڈیپارٹمنٹ کی ارفع نے اردو تقریر میں حصہ لیا۔ مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید صاحب , ڈائیریکٹر سٹیٹ ڈاکٹر محمد اکرام، ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی ڈاکٹر عبدالحمید اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس آفیئرز آصف نواز صاحب نے خصوصی شرکت کی اور مقابلہ جات کو رونق بخشی۔تقریب کے اختتام پر آصف نواز صاحب نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مجید امجد لٹریری سوسائٹی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔