بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )رجسٹریوں کی منظوری کی مدمیں 22 کروڑ سے زائد ریونیو خزانہ سرکار میں جمع کرایاٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ کرکے کیس بورڈ آف ریونیو کوبھجوائے ایف بی آر کی متعدد جعلی رسیدیں پکڑیں عوام کی رجسٹریوں میں ر کاوٹ بننے والے اہلکارمیرے دفترمیں تعینات نہیں رہ سکتے سرکاری ریونیو کی وصولی کیلئے ایف بی آر اپناملازم ہمارے دفترمیں فوری تعینات کرے۔ یہ باتیں سب رجسٹرار بہاولپوررانامحمدنایاب خاں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ جنوری2021 سے اب تک8885 رجسٹریوں کی مدمیں 22 کروڑ 46 لاکھ روپے کاسرکاری ریونیووصول کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروایاگیاہے انہوں نے کہاکہ ان کی تعیناتی سے قبل ایف بی آر کالاکھوں روپے کاٹیکس چوری ہورہاتھا انہوں نے سابقہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد متعدد کیس پکڑکرایف بی آر کوبھجوائے جس کے بعد لاکھوں روپے کاریونیو وصو ل کیاگیاانہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ محمد محسن نامی شخص نے رجسٹری برانچ کے سابق افسران کی ملی بھگت سے99 لاکھ روپے کی رجسٹری کروائی اوراس کاٹیکس صرف100 روپے جمع کروایاتھا جسے انہوں نے پکڑ کر99 ہزار روپے وصول کرکے خزانہ سرکار میں جمع کرائے ہیں اس طرح کی درجنوں مثالیں موجود ہیں انہوں نے بتایاکہ ایف بی آر کے عدم تعاون کی بناپرلوگ انہیں جعلی رسیدات دے کررجسٹریاں کروانے کی کوشش کرتے ہیں جسے انہوں نے نہ صرف ناکام بنایابلکہ ایف بی آر حکام کوبھی مطلع کیا۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر حکام کوچاہیے کہ وہ فوری اپنانمائندہ ان کے دفترمیں تعینات کریں تاکہ رجسٹری کروانے والوں سے موقع پرریونیو وصول کیاجاسکے انہوں نے مزید کہاکہ ان کے دفترمیں شہریوں کی رجسٹریوں کو میرٹ پر بلاتعطل تکمیل اورمنظوری کرنے کاسلسلہ جاری ہے انہوں نے گزشتہ ادوار میں روکی گئی سینکڑوں رجسٹریاں ریکارڈ کی چھان بین کے بعدمنظور کردی ہیں تاکہ ہرشہری کومیرٹ پرسہولت میسرہوسکے انہوں نے کہاکہ عوام ان کے دفترمیں رجسٹری کی تکمیل اورمنظوری کے مراحل میں رکاوٹ بننے والے اہلکاروں کی نشاندہی کریں نہ صرف اس کانوٹس لوں گا بلکہ ایسے اہلکاروں کوکسی صورت میں تعینات نہ رہنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام اپنے جائز کام کے سلسلہ میں ڈائریکٹ دفترمیں آئیں انہیں عزت بھی ملے گی اوربروقت ان کاکام بھی کیاجائیگا۔