بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)تباہی سرکار استعماری سازشوں سے قومی زراعت کو تباہ کررہی ہے،ذراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،کسان مزدور اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں، نوابزادہ افتخار علی خان انفارمیشن سیکریٹری ورکن قومی اسمبلی اور محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے کھاد،بیج،ذرعی ادویات اور آلات کی قیمتوں کے حوالے سے دیگر پارٹی قائدین شاکر مرزا سابق ضلعی صدر،مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ اور صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری وونم ونگ جنوبی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کسان دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ذراعت میں ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے نہ صرف کسانوں کو ہر چیز میں سبسڈی دی جائے بلکہ ذراعت کی ترقی کے لئے درکار چیزوں کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کو بھی واپس لیا جائے،کیونکہ ان چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں کسان ذندہ درگور ہوا، وہیں مہنگائی کے خودساختہ سیلاب سے ذرعی معیشت کے ساتھ ساتھ وابستی دیگر صنعتوں میں بھی ذوال آگیا ہے،حکومتی بدانتظامیوں نے ملک بھر سے اجناس کو تباہی سے ہمکنار کردیا ہے،کپاس گنا،چاول اور گندم ہماری قومی معیشت کو آگے بڑھانے کا واحد ذریعہ ہیں لیکن نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے جہاں کسان کھاد بیج اور ذرعی ادویات کی ہوشربا قیمتوں سے عاجز ہیں تو دوسری طرف کسان حکومتی مقرر کردہ اجناس کی کم قیمتوں سے بھی پریشان ہیں،ڈی اے پی کی بوری 8000 روپے، نائٹروفاس کھادیں 5100 روپے،اور ایس او پی کھاد 6900 روپے کی ہونے کے باوجود مارکیٹ سے غائب ہے۔نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار ڈیزل سے ٹیوب ویل چلا کر پانی حاصل کررہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت حکمرانوں نے آسمان پر پہنچادی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج کل گندم کی بجائی کا سیزن شروع ہے،گنا بھی کرشنگ سیزن شروع ہونے کو ہے،حکومت کو چاہئے کہ گندم کی کم از کم قیمت خرید2400 روپے من اور گنا کی قیمت خرید 330 روپے من مقرر کی جائے،سلیم بھٹی نے کہا کہ حکمران بیرون ملک سے گندم خرید کے بیرونی کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے کی بجائے مقامی کسانوں کو سبسڈی دے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کرے تاکہ ہمارا کسان خوشحال ہو،کسان خوشحال ہوگا تو ہماری قومی معیشت ترقی کرے گے اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا،انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی ذرداری نے اپنے دور حکمرانی میں کسانوں کو سستے ٹریکٹر، آسان ذرعی قرضے،سبسڈائزڈ کھاد،بیج اور اسپرے کے ساتھ ساتھ اجناس کی مناسب قیمتیں مقرر کر کے نہ صرف مہنگائی کو کنٹرول کیا بلکہ ملکی معیشت کو بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی راہ ہموار کی۔آج بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کسانوں اور عوام کی خوشحالی کے لئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔جس کی بناء پر سندھ بھر کا کاشتکار ملک کے باقی کسانوں سے ذیادہ خوشحال ہے۔