• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی،تجزیہ نگار اور گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان قدرت اللہ چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Nov 4, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی،تجزیہ نگار اور گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان قدرت اللہ چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، سردر عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرحوم کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدرت ا للہ چوہدری کے انتقال سے صحافت کے ایک روشن اورتاریخ ساز عہد کا خاتمہ ہوا، قدرت ا للہ چوہدری مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے ذمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھایا، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سینئرصحافی قدرت اللہ چودھری چند ہفتے قبل کورونا کی عالمی وبا کا شکار ہو کر سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے،کئی ہفتوں تک بیماری سے لڑنے کے بعدتین نومبر،بروز بدھ کی شام طبیعت زیادہ بگڑنے کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔قدرت اللہ چودھری گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ سے شعبہ صحافت سے منسلک رہے،وہ “برسبیل تذکرہ” کے نام سے روزنامہ پاکستان میں کالم بھی لکھتے تھے ،ان کی جاندار تحریریں اور بے لاگ تجزیے سنجیدہ حلقوں میں بہت مقبول تھے ۔