لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلنے کے لیے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ یہ تمام میچز 13سے 22دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ پاکستان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب نیوزی لینڈ نے ایک میل کو جواز بنا کر دورہ پاکستان میچ کھیلے بغیر منسوخ کردیا تھا اور اس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا ۔رواں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک اپنے تمام میچز میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا ئے کرکٹ کی توجہ حاصل کی ہے جس کے بعد اب امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا عمل با آسانی شروع ہو جائے گا ۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کی عمدہ پرفارمنس کا پھل مل گیا ، اگلے ماہ بڑی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان ہو گیا
