اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملکی سیاست میں پھر گہما گہمی نظر آنے لگی ، اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو بے چین ہیں ، اسی سلسلے میں مولانا فضل الرحمان نے آج سہ پہر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج کے ہنگامی اجلاس میں شہباز شریف ، مریم نواز ، محمود خان اچکزئی ، ڈاکٹر مالک بلوچ ، اویس نورانی ، آفتاب شیر پاؤ ، پروفیسر ساجد میر و دیگر شرکت کریں گے ۔ نواز شریف سمیت کچھ رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔ خود مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔
ملکی سیاست میں پھر گہما گہمی ، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
